بے نظیر بھٹو پہلی مرتبہ 1988 جبکہ دوسری
مرتبہ 1993 میں پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔
ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی سابق وزیر
اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 میں سندھ کے مشہور سیاسی خاندان میں
پیدا ہوئیں ۔
4اپریل 1979ء کو محترمہ نے
اپنے والد کی وفات کے بعد 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت
سنبھالی۔
16
نومبر، 1988ء میں ملک میں عام انتخابات ہوئے، جس میں قومی
اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔ اور بے نظیر بھٹو نے دو
دسمبر1988ء کو 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون
وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔
محترمہ کی حکومت کا تختہ جلد الٹ دیا گیا لیکن انہیں
دو مرتبہ پاکستان اور عالم اسلام کی خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز ملا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو راولپنڈی
کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک جلسہ کے بعد شہید کر دیا گیا۔
خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان آنے والی
بی بی شہید پر 18 اکتوبر کو بھی حملہ کیا گیا تھا۔۔ سینئر سیاسی رہنما کہتے
ہیں کہ بی بی کو پاکستان آنے سے منع کیا تھا۔
بے نظیر بھٹو شہید مزدور اور کسان طبقے کی آواز بنیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کہتے ہیں کہ بینظیر بھٹو نے والد
کےمشن کو آگے بڑھایا۔ ان کا جانا بہت بڑا نقصان ہے۔
کئی سال بیت چکے ہیں۔
لیکن بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔