کراچی میں سرکاری اختیارات کا غلط استعمال
تھانیدار کو مہنگا پڑ گیا۔۔۔جوہر آباد پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او پولیس
پارٹی اور پرائیوٹ ساتھیوں کے ہمراہ مکان خالی کرانے گیا تو مخالفین سے مسلح تصادم
ہوگیا۔۔۔ فائرنگ میں تین افراد مارے گئے ،پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہوگئے،تھانیدار
سمیت نو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا
زندگی بھر محنت مزدوری کے بعد جمع
پونجی سے مکان بنانے والے یہ بزرگ ابراہیم
خان ہیں ، جنہوں نے عمر کے اس حصے میں مکان
فروخت کرنے کے لئے سعید خان نامی شخص سے معاہدہ کیا تو بیٹے آڑے آگئے
مکان خریدنے کے لئے 6ماہ قبل 20 لاکھ ایڈوانس ادا کرنے والا ملزم سعید خان
اتوار اور پیر کی درمیانی شب تھانہ جوہر
آباد کے ایس ایچ او کے ہمراہ بنارس پیر آباد پہنچا تو دو طرفہ فائرنگ ہوگئی،مسلح
تصادم میں ایس ایچ او غیور عباس کے ہمراہ
آئے افراد میں شامل سعید خان کا دوست،
بھتیجا اور ملازم مارے گئے جبکہ پولیس اہلکار کامل زخمی ہوئے
ابتداء میں تھانیدار نے معاملے کو پولیس مقابلہ قرار دیا مگر جلد ہی جھوٹ کا
پول کھل گیا،پولیس حکام کے مطابق تھانیدار نے مکان خالی کرانے کے لئے دس لاکھ روپے
رشوت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ تین لاکھ ایڈوانس بھی وصول کرچکا تھا،پولیس حکام نے
تھانیدار اور دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل
کرکے 9ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ پیر
آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔