کراچی ساحل دودریا کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

صبانور صبانور

کراچی ساحل دودریا کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

کراچی ساحل دودریا کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ایک خاتون جاں بحق جبکہ جاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔۔دوسری جانب رات گئے ٹریفک حادثات میں  دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔دو پولیس مقابلے میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کراچی ساحل  دو دریا کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔متاثرین کراچی یونیورسٹی کے طالب علم تھ

جاں بحق خاتون  کی شناخت اومی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق سومالیہ سے تھا۔تمام زخمیوں کا تعلق کینیا سے ہے۔۔۔ متاثرین کراچی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھےڈیفنس کسی کام سے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کی کار نے ڈبل کیبن گاڑی کوہٹ کیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب شارع فیصل کارساز کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل رائڈر جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ادھر سلطان آباد پی آئی ڈی سی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 26 سالہ مصطفی جان بحق ہو گیا لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی میں رات گئے دو مبینہ پولیس مقابلے ہوئے گلشن معمار نادرن بائی پاس اور ملیر ہالٹ کے قریب پولیس مقابلوں میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا  گیا