جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی میں پرندوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف اقسام کے پرندے طلبہ کی توجہ کا مرکز رہے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ سمیت مختلف اداروں نے پولٹری سائنسز سے وابستہ طلبہ کو پرندوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام فینسی پولٹری ایگزیبشن کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نمائش میں شریک ہوئی اور پرندوں خصوصاً مرغے اور مرغیوں کی مختلف اقسام کے حوالے سے معلومات سمیٹیں۔۔
جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی نے حال ہی میں پولٹری سائنسز کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ چیئرمین شعبہ فیزیالوجی کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد طلباء کو نایاب پرندوں کی خوراک اور علاج کے حوالے سے معلومات کی فراہمی تھی۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینمل ہیلتھ کے اسٹال پر طلبہ کو پرندوں کی ویکسنیشن کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔
فیلکنری ایسوسی
ایشن نے باز اور شاہینوں کی نمائش میں حصہ لیا۔ پرندوں کی خوارک اور ادویات کی
فروخت کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے