کانتا کماری کی موت کیسے ہوئی


 کانتا کماری کی موت کیسے ہوئی

کراچی لیاری کی کانتا کماری کی موت کیسے ہوئی ۔؟؟۔ خودکشی کی یا قتل کیا گیا۔۔؟؟ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لئے میڈیکل بورڈ نے قبرکشائی کرکے تفصیلی پوسٹ مارٹم کرلیا۔

لیاری کی کانتا کماری کی موت کی گتھی سلجھنے کو ہے۔ کانتا کماری کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبرکشائی کرکے تفصیلی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔۔

پانچ جون کو لیاری بغدادی محلے کی رہائشی کانتا کماری کی مبینہ خودکشی کی خبر والدین کو دی گئی ۔ کانتا کماری کی والدہ نےقتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے 8 جون کو قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔

متوفیہ کانتا کماری نے 15 ماہ قبل پراپرٹی ڈیلر آنند سے محبت کی شادی کی تھی ۔ متوفیہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑے رہتے تھے ۔ بیٹی کی ولادت کےبعد بھی کانتا کے گھریلو حالات نہیں بدلے

بیٹی کی یاد میں قبر پر بیٹھ کر آنسو بہانے والی کانتا کی ماں کہتی ہے کہ کانتا خودکشی نہیں کرسکتی وہ باہمت لڑکی تھی مشکل حالات سے لڑ سکتی تھی اسے کسی نے قتل کیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کانتا کماری کے شوہر آنند کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئینگے ۔