کراچی میں کینٹ اسٹیشن پرواشنگ لائن سےپلیٹ روانہ ہونےوالی پاک بزنس ایکسپریس کی دوبوگیاں ڈی ریل ہوگئی، حادثہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
ریلوےحکام کا کہنا ہےکہ کراچی سےلاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی دو بوگیاں ڈی ریل ہوگئی،بزنس ایکسپریس کو پلیٹ فارم نمبر 7 پر شفٹ کرتے وقت 2 بوگیاں پٹری سے اترگئی۔ریلوےحکام کا کہنا ہےکہ ریلوے ریسکیو ریلف کرین موقع پر روانہ کر دی گئی کچھ دیرمیں بوگیوں کوٹریک پرچڑھا کرگاڑی کوروانہ کردیا جائیگاحادثےمیں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب ملت ایکسپریس تاخیرکا شکارہوگئی
ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی، ریلوےحکام کا دعویٰ ہےکہ بقایا تمام مسافرگاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں۔