چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال فرنٹ فٹ پر آگئے کہا سندھ آصف
زرداری کی جاگیر نہیں۔ پیپلز پارٹی ایک وار کی مار ہے، ملک میں عوام کے ساتھ جمہوریت
کے نام پر فراڈ ہورہا ہے ۔سندھ اسمبلی میں
نیا بلدیاتی قانون پاس ہوتے وقت اگر
پی ایس پی کے ایم پی ایز ہوتے تو
واک آؤٹ نہیں کرتے،وہیں بیٹھ جاتے
اور بل پاس نہ ہونے دیتے ۔
کراچی کےضلع کورنگی میں احتجاجی مظاہرےسےخطاب میں چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کےلہجے میں گھن گرج ۔
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید کہا پاکستان میں جمہوریت کے
نام پر فراڈہورہا ہے یہ صوبے آصف زرداری کی
جاگیرنہیں ۔
مصطفی کمال نے کہا سندھ حکومت نے
ہمیں مارنے کافیصلہ کرلیا تو سن لو ہم مریں گے توسب مریں گے چیئرمین پی ایس
پی نے
بلدیاتی قانون پاس ہونے پر ایم کیوایم
اور پی ٹی آئی کےواک آؤٹ کو آڑے ہاتھوں لیا
۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا
سندھ حکومت کوتیرہ سالوںمیں وفاق سے دس
ہزار ارب روپےسے زائد ملےمگر آج یہ صوبہ رہنے کے قابل نہیں۔احتجاجی مظاہرے سے پاک سرزمین پارٹی کےدیگر قائدین نے بھی خطاب کیا
۔