انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی
وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آگیا۔
عدالت نے اس مقدمے میں بھی ملزم کی گرفتاری
کا حکم دے دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ
سنا دیا ۔ عدالت نے درخواست مستردکرتے
ہوئے ،، کہاکہ مدعی دو چشم دید گواہوں کے بیانات کے بعد ،،دوبارہ
اسی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں ۔ علی وزیر کے خلاف دو مقدمات
سہراب گوٹھ اور شاہ لطیف تھانوں درج ہیں ۔ سپریم کورٹ نے
سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں علی وزیر کی ضمانت منظور کر رکھی
ہے۔دوسری جانب علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا ایک اور مقدمہ منظر عام پر
آگیا۔سہراب گوٹھ تھانے میں دوہزار انیس میں درج مقدمے میں علی وزیر کو مفرور ظاہر
کیا گیا ہے۔دو ملزم مقدمے میں گرفتار ہیں۔عدالت نے مقدمے میں علی وزیر کو بھی
گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ مزید سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی گئی۔