کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی سپارک دوہزار بائیس کی افتتاحی تقریب
ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد
خان نیازی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی ۔ترجمان پاک کے مطابق مشق
کے انعقاد کا مقصدپاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ
ہے۔ مشق سی سپارک دوہزار بائیس میں بحری
اثاثوں کے علاوہ بری اور فضائی افواج کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہوں گے۔افتتاحی
تقریب میں وزارت دفاع، داخلہ، بحری امور اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندے بھی
شریک ہوئے۔