کراچی میں انتظامیہ تو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے متحرک


کراچی میں انتظامیہ تو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے متحرک

 

کراچی میں انتظامیہ تو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے متحرک ہے لیکن شہری پابندی کا خیال کرتے کم ہی دکھائی دے رہے ہیں ۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنےکےلیےشام 6 بجتےہی  دکانیں  اورکاروبار توبندکیا جارہاہے۔ لیکن شام کےاوقات گلی محلوں اور سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں ۔ کئی شہری تو ماسک پہنےبھی نظر نہیں آتے

شہری کہتے ہیں علاج سے احتیاط بہتر ہےماسک بھی لگانا چاہئے اور ویکسینیشن بھی ضروری ہے  ۔ لیکن یہ باتیں صرف کہنے کی حد تک ہی محدود ہیں

پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکوں پر بھی چند ایک کوہی  روک کر ماسک پہننے کا کہا جارہا ہے جبکہ  بڑی تعداد ان ہی ناکوں سے بغیرماسک کے  گزر رہی ہے۔