کراچی کےجناح
اسپتال کےسرجیکل وارڈنمبرتین میں مبینہ برقہ پوش شخص نےداخل ہوکرتیزدھارآلےسےوارکرکےدوڈاکٹروں
کوزخمی کردیا،حملےکےدوران ایک لیڈی ڈاکٹربھی معمولی زخمی ہوئیں،پولیس نےملزم
کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیاکراچی کےجناح اسپتال کےسرجیکل وارڈنمبرتین میں برقہ
پوش شخص داخل ہوا اورتیزدھارآلےسےڈاکٹروں پرمبینہ حملہ کیا، حملےکےنتیجے میں
دوڈاکٹرزخمی ہوئے ایک لیڈی ڈاکٹرکوبھی معمولی خراشیں آئیں،
اسپتال حکام
کےمطابق زخمی ڈاکٹرمعین اورداکٹرندیم کو جناح اسپتال میں طبی امدادفراہم کی
گئ۔۔ڈاکٹروں پر مبینہ حملے کےواقعہ کےبعدینگ ڈاکٹرزنےجناح اسپتال ایمرجنسی
کےباہراحتجاج کیا
احتجاج میں
شامل ینگ ڈاکٹرکاکہناتھاتیزدھارآلےسمیت برقہ پوش شخص کاوارڈمیں داخل ہوناسیکیورٹی
انتظامات پرسوالیہ نشان ہے،
جبکہ واقعہ
کےفوری بعداسپتال انتظامیہ نےحملہ آوکوپکڑکےپولیس کےحوالےکیا،پولیس کےمطابق مبینہ
ملزم کانام ظہیرہےجوکورنگی کارہاٰئشی اورتین بیٹیوں کاباپ ہے،ابتدائی بیان کےمطابق
ملزم معاشی طورپرزہبی دبائوکاشکارمعلوم ہوتاہے،واقعہ کامقدمہ جناح اسپتال کےسیکیورٹی
انچارج سجادکی مدعیت اقدام قتل کی دفعہ کےتحت درج کرکےواقعہ کی مزیدتحقیقات کےلیےملزم
کوتفتیشی پولیس کےحوالے کردیاہے۔