متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
نےفیک نیوزآرڈیننس کوپی ٹی آئی کی شکست قراردےدیا۔۔۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
نےکہاکہ آرڈیننس مسائل کاحل نہیں یہ خوداپنی شکست کااعلان ہے۔۔۔ساتھ ہی صحافیوں
کےساتھ ملکرجعلی خبروں کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائرکرنےکابھی اعلان کردیا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہاہےکہ بعض اوقات شراکت داری کی حکومت میں پیچیدہ
صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔فیک نیوزآرڈیننس پر کہاکہ آرڈیننس سے ان مسائل کا حل
نہیں ہوگا یہ خود اپنی شکست کا اعلان ہے۔۔۔ اس طرح کے قوانین حکومت کے لئے خود
مسائل پیدا کریں گے۔۔۔ایم کیو ایم اس کا جائزہ لے رہی ہے۔
کراچی میں جرائم کی
صورتحال کوکنوینرایم کیوایم پاکستان نےپریشان کن قراردیا۔۔۔کہا جرائم سرکاری
سرپرستی میں ہورہےہیں ۔۔۔عوام جانتے ہیں کون لیاری گینگ وار کی سرپرستی کرتا
تھا۔۔۔ اور کون دوبارہ کراچی کو جرائم کی آماجگاہ بنا رہا ہے۔۔۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
نےکہاکہ کراچی میں صحافی کےقتل کی مذمت کافی
نہیں۔۔۔انہوں نےکہاکہ مقامی پولیس کے بغیر غیر مقامی ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں
کیا جاسکتا۔