آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں سابق وزیراعظم
بینظیر بھٹو کی زندگی پر انسائیکلوپیڈیا
کی تقریب رونمائی ہوئی۔ علم و ادب سے وابستہ شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں
لوگوں نے شرکت کی۔
قوت بینائی سے محروم پروفیسر حافظ نسیم الدین
کے چھٹے معلوماتی انسائیکلوپیڈیا ،،بے نظیر بھٹو کی حیات و خدمات کی تقریب رونمائی آرٹس کونسل کراچی کے حسینہ معین ہال میں ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی محمود شام کا کہنا تھا کہ
پروفیسر حافظ نسیم الدین کی ادبی خدمات قابل ستائش ہیں
صاحب کتاب نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی حیات و خدمات کو قلمبند
کر کے قارئین کے گوش گزار کیا ہے۔
تقریب رونمائی میں علم و دانش سے تعلق رکھنے والے
افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی