بحرین اورکینڈاسے کراچی کےلیے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد

نزاہت خان نزاہت خان

بحرین اورکینڈاسے کراچی کےلیے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی کے علاقے کورنگی میں نجی کوریئرسروس کےدفترپر چھاپہ مارکے بحرین اورکینڈاسے کراچی کےلیے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد کرلی

اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئےبحرین  اور کینڈاسے کراچی کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی،اےاین ایف حکام کے مطابق  ملزمان مہارت سے  منشیات چھپاکر اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ اے این ایف  نے رینجرز کے ہمراہ  سکھر میں  کارروائی کرتے ہوئے75 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکےملزم کےخلاف  مقدمہ درج کرلیا