نثار مورائی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری۔ عدالت نے سابق
چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی ضمانت
منظور کرلی۔
احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے،، انہیں دس لاکھ روپے
کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ نیب کے مطابق نثار مورائی کے خلاف آمدن سے زائد
اثاثے بنانے کی انکوئری جاری ہے۔ عدالت فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی
بھرتیوں کے کیس میں انہیں سزا سنا چکی ہے۔
الزام ثابت ہونے پر نثار مورائی کو سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔