اب ان کو فوج کا خیال آگیاہے، بہت اچھی بات ہےشیخ رشید

عمران عمران

اب ان کو فوج کا خیال آگیاہے، بہت اچھی بات ہےشیخ رشید

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہاہےکہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی اور پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں، اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چائیے، عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی میری طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، حالات روز بروز بہتری کی طرف آرہےہیں۔ کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہے شیخ رشید کا کہناتھاکہ جے یو آئی کی انکی ڈیمانڈ کے مطابق جلسے کی اجازت دیدی، ن لیگ کی ابھی تک کوئی جلسے کی درخواست نہیں آئی، اب ان کو فوج کا خیال آگیاہے، بہت اچھی بات ہے ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں وزیر داخلہ  نے کہاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کیساتھ ہے میں گورنر راج کا حامی تھا مگر وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی۔