کراچی، ملیر میں نوجوان کے تھرل نے ایک شخص کی جان لے لی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی، ملیر میں نوجوان کے تھرل نے ایک شخص کی جان لے لی۔

کراچی، ملیر میں نوجوان کے تھرل نے ایک شخص کی جان لے لی۔  پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے  دونوجوان ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں  کی عمریں چودہ اور پندرہ سال  کےدرمیان ہیں۔ ملزم فاضل نےتھرل کےلیےشہری کوگولی ماری ،،،جوجان لیواثابت ہوئی۔ا یس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ واقعےکی سی سی ٹی وی  فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کیا گیا ہے۔ ان سے  اسلحہ برآمد کر کے فارنزک کے لئے بھجوا دیا  ہے۔  تیئس دسمبر کو ملیرمیں شہری فائرنگ سےزخمی ہوا ،،جواگلےروزجاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزموں کو مزید  تفتیش  کے لئے تفتیشی پولیس  کے حوالے کردیا گیا۔