سینٹرل جیل کراچی میں قید ایم این اے علی وزیر قومی اسمبلی اجلاس
میں شرکت کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
ایم این اے اور پی ٹی ایم کے رکن کو جیل
حکام نے ڈسٹرکٹ پولیس حکام کے حوالے کیا۔رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سیکیورٹی
انتظامات کے تحت بکتر بند میں ایئرپورٹ لے جایا گیا۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں
تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائے گی۔ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی جام کریم بھی اسمبلی اجلاس مٰیں شرکت بیرون ملک سے وطن واپس
پہنچ چکے ہیں۔