کراچی میں سکھن سے موٹرسائیکل چھینےاورچوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار۔ بن قاسم سے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔
سکھن سے موٹرسائیکل چھینےاورچوری میں ملوث ملزمان کا تین رکنی گروہ پکڑا گیا۔ ان کے قبضے سے چھ مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمدہوا۔ ملزمان نےموٹرسائیکل چھیننےکےدوران سترہ سالہ نوجوان کوزخمی کیاتھا۔انہیں مزید پوچھ گچھ کیلئےاینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کےحوالےکیاجائے گا۔ بن قاسم کے علاقے سے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مفرورملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف سکھرکےمختلف تھانوں میں چھ مقدمات درج ہیں۔ سکھر پولیس کو گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔