سندھ حکومت نے گاڑیوں کی ڈجیٹل نمبر پلیٹس کا اجراء شروع کردیا

عمران عمران

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی ڈجیٹل نمبر پلیٹس کا اجراء شروع کردیا

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی ڈجیٹل نمبر پلیٹس کا اجراء شروع کردیا ۔۔ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال میں سندھ میں رجسٹرڈ ہونے والی ہر گاڑی پر ڈجیٹل نمبر پلیٹ لگی ہو گی

سوک سینٹر میں موٹر وہیکل رجسٹریشن کے دفتر میں جدید نمبر پلیٹس کی تقریب رونمائی ہوئی ۔۔ مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھاکہ جدید نمبر پلیٹس کے ساتھ ساتھ گاڑی کے دستاویزات بھی کارڈ کی صورت میں آجائیں گے ۔

اس کارڈ میں ایک چپ ہے اس میں ڈیٹا ہے وہ ہم پولیس سے سی پی ایل سی سے اور دیگر ایکسائیز اور ٹیکسیشن کے ڈپارٹمنٹس سے شیئر کریں گے

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اگلے  ایک سال کے دوران  پانچ مختلف مراحل میں صوبے میں رجسٹرڈ ہونے والی ہر گاڑی پر ڈجیٹل نمبر پلیٹ لگی ہو گی ۔

چاہے دو نمبر گاڑی ہوچاہے بغیر نمبر پلیٹ ہو ان اقدامات سےامن وامان کی صورتحال میں بہتری آئےگی

مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا  کہ ایکسائز کا تمام ریکارڈ پولیس کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ نمبر پلیٹ کے ذریعے پاکستان بھر میں کہیں بھی کھڑی ہوئی گاڑی کا ڈیٹا فوری طور پر دستیاب ہو ۔۔  گاڑیوں میں جدید ڈجیٹل نمبر پلیٹس کی  تنصیب سیف سٹی پروجیکٹ کا اہم  حصہ  ہے