سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی
اے کارروائی کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف حریم شاہ کی
درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے دریافت کیا عدالتی
حکم کے باوجود درخواست گزار کیوں پیش نہیں ہوئیں۔
وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کے لئے گئی ہیں ۔
اس
پر عدالت نے کہا عدالتی حکم کو اتنا غیر
ضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں۔
حریم
شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں ۔
عدالت نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔
درخواست میں
حریم شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیر موجودگی میں
کارروائی کی۔
بینک
اکائونٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا ایف آئی اے نے متعدد
نوٹس بھیجے مگر حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں۔