کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں
پولیس کا کہناہے گھر کے سربراہ شوہر نے بچوں اور بیوی کا گلا کاٹ کر خودکشی کی ہے تحقیقات کی جارہی ہے
وائر لیس گیٹ کے قریب عمارت کی چھٹی منزل سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں،
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے بیوی اور بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی ہے
عمارت میں 5افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی
حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے بیوی اور بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی ہے
ملزم نے خود کشی سے پہلے ڈائری پر گھر والوں کے ایک نوٹ بھی چھوڑانوٹ انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا ہے
ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کی وصیت کی میں سید احسن رضا رضوی خود کشی اور بیوی بچوں کا قتل کررہا ہوں
لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر ورڈ کی فائل ضرور دیکھ لینا
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صائمہ زوجہ ارشد، دو سالہ احد، 7 سالہ شاہ زین اور نو سالہ اشہد کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے