بلیو اکانومی میں استحکام وقت کی ضرورت ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف راجہ رب نواز
کراچی: وائس چیف آف نیول اسٹاف راجہ رب نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلیو اکانومی کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شپ یارڈ کا قیام قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
راجہ رب نواز نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ ایک قدیم ادارہ ہے، تاہم ہمیں اس شعبے میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر میں شپ یارڈ بنانے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے، جس سے بحری صنعت کو نئی جہت ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ان چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے نئی آنے والی ہنگور کلاس آبدوز کو سمندری تجارت اور بحری دفاع کے لیے ایک مؤثر اضافہ قرار دیا۔
راجہ رب نواز نے مزید کہا کہ کراچی کا ڈیپ واٹر ٹرمینل اتنا جدید ہے کہ وہاں دنیا کے سب سے بڑے جہاز بھی لنگر انداز ہو سکتے ہیں، جو پاکستان کی بحری صلاحیت کا ثبوت ہے۔