اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں تین سو
ستانوےپوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر ساڑھے نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے
پہلے دن تیزی کا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس تین سو ستانوے پوائنٹس اضافے سے سینتالیس ہزار چارسو ترپن پوائنٹس پر
بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق
انٹربینک میں ڈالر نے لمبی چھلانگ لگائی اور بانوے
پیسے اضافے سے نو ماہ کی بلند ترین
سطح ایک سو تریسٹھ روپے پینتیس پیسے پر بند ہوا۔