کراچی میں ساوتھ ایشیا پورٹ سے ہانگ کانگ کے لئے بُک کنٹینر سے ایک سو پینتالیس کلو کیٹامائن برآمد کرلی گئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ساوتھ ایشیا پورٹ سے ہانگ کانگ کے  لئے بُک کنٹینر سے ایک سو پینتالیس کلو کیٹامائن برآمد کرلی گئی

کراچی میں ساوتھ ایشیا پورٹ سے ہانگ کانگ کے  لئے بُک کنٹینر سے ایک سو پینتالیس کلو کیٹامائن برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس  فورس کے مطابق اے این ایف نے ساوتھ ایشیا پورٹ پر  کارروائی کی۔ہانگ کانگ کیلئے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑی گئی۔

ایک سو پینتالیس  کلوگرام کیٹامائن مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق   کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا۔

کنٹینر بک کرانے والے کراچی کے رہائشی شخص  کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ -