کراچی کے علاقت لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹے
کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ دکانیں مکمل طور جل گئی۔واقعہ میں کسی قسم
کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،،،
آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی
کوشش شرقع کردی۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ آگ کپڑے کی دکانوں میں لگی جس نے 35 سے
زائد دکانوں کو نقصان پہنچایا۔
پانچ
دکانیں مکمل جل گئی۔
فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو
پالیا
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ
شاٹ سرکٹ کے بارث لگی تھی واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔