ناسا کا بڑا انکشاف: مریخ پر زندگی کے آثار مل گئے
امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مریخ پر زندگی کے آثار دریافت ہو چکے ہیں۔ ناسا کے مطابق مریخ سے حاصل کیے گئے نمونوں پر ایک سال تک تحقیق کی گئی، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مریخ پر کبھی زندگی موجود تھی۔
ناسا کے پرسیورینس روور نے مریخ کی سطح پر ایک خشک دریا کے کنارے کیچڑ نما چٹانیں دریافت کی تھیں، جن میں نامیاتی مادے اور جراثیمی فوسلز سے ملتے جلتے نشانات پائے گئے۔ ان چٹانوں میں سے ایک کا نمونہ زمین پر بھیجا گیا تھا، جس پر تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مریخ پر پانی کی موجودگی اور ممکنہ حیاتیاتی سرگرمیوں کی تصدیق کرتی ہے، جو مستقبل میں خلائی تحقیق کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔