کراچی میں فرئیر کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ ،

عمران عمران

کراچی میں فرئیر کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیو ورکرز پر تشدد  کا واقعہ ،

کراچی میں فرئیر کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیو ورکرز پر تشدد  کا واقعہ ،

پولیس نے ایک نامزد سمیت دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

سچل گوٹھ کےقریب انکروچمنٹ آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

پولیس موبائل کے شیشے توڑ دئے۔

کراچی کے علاقے فرئیر میں مبینہ طور پر پولیو ورکرز پر تشدد کے معاملہ۔

پولیس نے ایک نامزد سمیت دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،

حکام کے مطابق خاتون سمیت دو پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ ہفتے کی دوپہر فرئیر روڈ پرواقعہ ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

مقدمہ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والے پولیو کمیونیکیشن آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ،

 مقدمہ کے متن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچے تو دو افراد نے گالم گلوچ کی اور تشدد کیا گیا دھکے دئیے گئے اور موبائل فون چھین لئے گئے،

پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے

دوسری جانب سچل گوٹھ کےقریب انکروچمنٹ آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج۔

علاقہ مکینوں نےٹائر جلا کرٹریفک بلاک کردی۔مظاہرین نےپولیس موبائل کے شیشے توڑ دیے ۔

مظاہرین  نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے تھانہ سچل میں مقدمہ درج کرایا۔پولیس کی بھاری نفری صورتحال پر قابو پایا۔