کراچی میں مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ۔
سندھ حکومت کا دعویٰ تھا کہ شہر کے چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی
کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔
لیکن اب تک یہ کام جاری ہے ۔
کراچی کے برساتی نالوں میں سال بھر جمع ہونے والا کچرا صاف کرنا ۔
حکومت سندھ کے لئے چیلنچ بن گیا
مون سون کی برسات سر پر آگئی زیر تعمیر گجر نالے کے آٹھ چوکنگ
پوائنٹس پر صفائی کا کام تاحال جاری ہے ،
اورنگی ٹاؤن نالہ اور پکچر نالے کی صفائی بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے
موسم کے تیور دیکھتے ہی ۔
صوبائی وزراء بھی نالوں پر جاری صفائی کے کام کا معائنہ کرنے نکلے
پڑے ۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ
کو ہنگامی طور پر مزید مشینری طلب کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
کراچی میں اڑتیس بڑے جبکہ 300 سے زائد چھوٹے برساتی نالے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگر کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی تو ان
نالوں کے بند ہونے سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے