اس سال گڈاپ ملیر میں جانوروں کے ٹیکس کا ٹھیکہ 5 ارب 8 کروڑ سے اوپر کا ہوا ہے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اس سال گڈاپ ملیر میں جانوروں کے ٹیکس کا ٹھیکہ 5 ارب 8 کروڑ سے اوپر کا ہوا ہے

نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا ہے کے  اس سال گڈاپ ملیر میں جانوروں کے ٹیکس کا ٹھیکہ 5 ارب 8 کروڑ سے اوپر کا ہوا ہے


کراچی سے جاری ایک بیان میں مبین جمانی کا کہنا تھا کے اس سے قبل سالہا سال سے یہ ٹھیکہ ملی بھگت سے صرف 16 سے 21 کروڑ کا ہی ہوتا رہا ہے کئی سالوں سے اس ٹھیکہ کے نام پر سندھ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جاتا رہا تھا ہم نے معزز عدلیہ کے ذریعے نہ صرف اس ٹھیکہ کی تاریخ میں ایک ماہ کا اضافہ کروایا بلکہ اس ٹھیکہ کو صاف و شفاف طریقے سے اوپن بیٹ کے تحت کروایا ہےکئی ارب روپے کا سالہا سال سے ملی بھگت سے صوبہ سندھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیےاس اوپن بیٹ کو رکوانے اور ٹھیکہ من پسند کو دینے کے لئے کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا ہم نے نگران وزارت کا حلف لیتے ہی عہد کیا ہے کہ ایسا نظام وضع کر جائیں گے کہ آنے والی حکومت اس پر عمل پیرا ہو