موسمیاتی تبدیلی اور کراچی ۔

عمران عمران

موسمیاتی تبدیلی اور کراچی ۔

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حل سے متعلق خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،،، تقریب میں نجی و سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی،

'موسمیاتی تبدیلی اور کراچی ۔

 ساحلی حیثیت کی بحالی' کے عنوان سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد ہوا۔مقررین کاکہنا رتھا کہ پائیدار ترقی کے لئے ملکی کاروبار اور حکومتی حلقوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا،،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کلائمیٹ و انرجی پروگرام کی سینئر منیجرنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے ہمارے موجودہ ماحولیاتی نظام کو تباہ کردیا ہے

 اور اگر اسکا حل نہ نکلا تو  اگلی نسلیں بھی تباہ ہوجائیں گی۔

تقریب کا مقصد کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا جائے اور پینل ڈسکشنز کے ساتھ اہم مقررین کی پریزنٹیشنز کی سیریز کے ذریعے اسکے اثرات کے خاتمے کے لئے اقدامات سامنے لائے جائیں۔ تقریب میں نجی و سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز موجود تھے ۔