کراچی میں جان بچانے والی دواوں کی عدم دستیابی کا بحران شدت اختیار کرگیا

صبانور صبانور

کراچی میں جان بچانے والی دواوں کی عدم  دستیابی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی میں جان بچانے والی دواوں کی عدم  دستیابی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔دوائیں بلیک میں دگنی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں۔ مہنگی ادیات مریضوں کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

شہر میں شوگر ، مرگی ، بلڈ پریشر  کی دوائیں مارکیٹ سے غائب ہیں۔زیابطیس  کے مریضوں کو انسولین بھی  دستیاب نہیں۔  ذہنی  سکون کی دوا،، زینکس سمیت دیگر دوائیں  بھی مارکیٹ  میں نہیں مل رہیں۔ دوسری جانب سی ٹی اسکین کنٹراسٹ کے انجکشن بھی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہونے لگے ۔ ساڑھے تین ہزار والا انجکشن  پانچ ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ گیارہ سو روپے والی انسولین  پندرہ سو سے سترہ سو روپے میں دستیاب ہے۔فلیجل کا ایک  پتہ تیس  روپے کے بجائے سو روپے میں مل رہا ہے۔ نیبولایز کی دوائیں بھی مارکیٹ سے غائب ہیں۔