تنزلی کی طرف گامزن ڈالر سنبھل گیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

تنزلی کی طرف گامزن  ڈالر سنبھل گیا


تنزلی کی طرف گامزن  ڈالر سنبھل گیا۔ انٹربینک میں  ایک روپے ستانوے پیسے مہنگا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

 تیزی سے گرتا ڈالر ذرا سنبھل گیا۔ آج انٹربینک میں ڈالر  ایک روپے ستانوے پیسے مہنگا ہوکر دوسو ستتر روپے اکتالیس پیسے پر بند ہوا۔

  گزشتہ روز  ڈالر دس روپے  پچپن  پیسے کی بڑی   کمی کے بعد دوسو پچھتر روپے چوالیس روپے پر آگیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروبارکا منفی اختتام ہوا۔

ہینڈریڈ انڈیکس  چار پوائنٹس کی کمی سے تینتالیس ہزار، پانچ سو باون پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ  تین سو اکتالیس پوائنٹس کی کمی سے  تینتالیس ہزار، پانچ سو ستاون پر بند ہوئی تھی۔