کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بحالی کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق رات دس بجکر پندرہ منٹ پر ہونے والی خرابی منگل کی صبح نو بجکر پندرہ منٹ پر دور ہوئی۔ بجلی کی بحالی کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا کہنا ہے کے الیکٹرک کیبل فالٹ کے باعث شہر کو پچانوے ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ ایک سو پینتالیس ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔