متوقع بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر محکمہ بلدیات سندھ نے ہدایات
جاری کردی۔ سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کا کہناہے کہ تمام اضلاع کے میونسپل
کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز میدان عمل میں موجود رہیں۔
نجم احمد شاہ کا کہناہےکہ واٹر بورڈ اپنی تمام افرادی قوت، مشینری کے
ساتھ الرٹ رہےاور
کے ایم سی، ڈی ایم سی ساوتھ اولڈ سٹی ایریا پر خصوصی توجہ دیں، سالڈ
ویسٹ کی تمام ڈمپنگ سائٹس سے کچرا لگاتار اٹھایا جائے اور تمام واٹر پمپنگ مشینوں
کو فعال رکھا جائے
سیکرٹری بلدیات سندھ نے ہدایت
کی کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ متبادل راستوں کی پالیسی وضع کی جائے، ندی نالوں اور ڈیموں
میں پانی کی صورت حال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے، ان کا کہناتھاکہ تمام ایمرجنسی
نمبرز چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں، کے الیکٹرک حکام سے کوآرڈینیشن مستقل قائم رہنی
چاہئے اور عوام سے درخواست ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔