کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔بھاری مشینری کےذریعے الہ الدین پارک
کےشاپنگ مال اورپولین کلب کومسمار کیاجارہاہے۔
کے ڈی اے آفیسرز کلب کشمیر روڈ
پرانسداد تجاوزات آپریشن مکمل ہوگیا۔شہرمیں گجر نالہ اور اورنگی نالہ کی بحالی کا
آپریشن جاری ہے۔
عدالتی حکم پرشہرمیں مختلف مقامات پرآپریشن جاری ہے۔
الہ دین پارک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کاآج اٹھواں
روزہے۔
بلدیہ عظمیٰ کےمحکمہ انسدادتجاوزات کےمطابق شاپنگ ملک کی
سودوکانیں مسمارکی جاچکی ہیں۔
پولین کلب کامرکزی دروازے ،سیکورٹی چوکی اورفوڈکمپلیکس کی
دس دوکانوں کومسمارکیاجاچکاہے۔
کھانے پینےکےاسٹال اوردیگرتجاوزات گرائی جارہی ہیں۔
سربراہ محکمہ انسدادتجاوزات بشیرصدیقی کےمطابق کشمیرروڈ
پرکےڈی اے آفیسرزکلب پرانسدادتجاوزات آپریشن مکمل ہوگیاہے۔
شادی ہال،کچن،پلےلینڈ،کیٹرنگ کےپانچ گودام اوردوعمارتوں
کومسمارکردیاگیاہے۔
بشیرصدیقی،سربراہ محکمہ انسدادتجاوزات آپریشن۔کراچی کےسب
سےبڑے نالےگجرنالےپربھی کارروائی جاری ہے۔جہاں پرسپریم کورٹ کےحکم پرجواسٹے ختم
ہوئےتھےاس پرہم نےکارروائی شروع کردی ہے۔
آپریشن میں ضلعی انتظامیہ،رینجرز، ضلعی اور اینٹی
انکروچمنٹ پولیس سمیت دیگرادارےحصہ لےرہیں۔