کراچی میں وقفے وقفے سےبرسات

عمران عمران

کراچی میں   وقفے وقفے سےبرسات

کراچی میں   وقفے وقفے سےبرسات  ۔صبح کام کاج پر نکلنے والوں نے  خوبصورت موسم کا لطف اٹھایا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں  سب سے زیادہ  چھ ملی میٹر بارش  پی اے ایف فیصل بیس ،شارع فیصل پر ہوئی۔

مون سون کے زیر اثر کراچی پر چھائے بادل اپنا رنگ جمارہے ہیں۔

صبح  بھی شہر کے مختلف  علاقوں میں بارش ہوئی۔ سپر ہائی وہے،  اسکیم  تینتیس،نیپا ، گلشن ، مزار قائد،صدر،زینب مارکیٹ ، آئی آئی چندریگرروڈ پر ہلکی بارش ہوئی۔

 عائشہ منزل، کریم آباد، لیاقت آباد ،گرومندر، نمائش  پر بھی پھوار ہوئی۔

صبح کام کاج پر نکلنے والوں اور چھٹیوں کے بعد پہلے دن اسکول جانے والے بچوں  نے بھی  پھوار کو انجوائے کیا۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ  چھ ملی میٹر بارش پی اے ایف فیصل بیس ،شارع فیصل پر ہوئی۔ایئر پورٹ اولڈ ایریا میں تین  اعشار یہ چار ، گلشن حدید میں تین، پی اے ایف مسرور بیس پر دو  ، جناح ٹرمینل  پرایک اعشاریہ چار ملی میٹر بارش ہوئی۔

ناظم آباد میں  ایک اعشاریہ آٹھ،کیماڑی میں ایک اعشاریہ پانچ اور  قائد آبا میں ایک  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔