اداکارہ ماروی چنہ کی پُراسرار موت۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اداکارہ ماروی چنہ کی پُراسرار موت۔


تحریر: عاجزجمالی


سندھی اور اردو کے ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ ماروی چنہ اچانک انتقال کر گئی۔


مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعائیں۔ مگر اطلاعات ہیں کہ مارئی چنہ نہ بیمار تھی اور نہ کسی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

عمر کے اعتبار سے بھی وہ جوان تھی۔


فنکاروں کی تنظیم کے رہنما صحافی دوست حمید بھٹو کے مطابق کہ بتایا گیا ہے کہ ماروی چنہ کو گُردے میں تکلیف تھی۔


ڈیفینس کے قبرستان میں میت کی تدفین کے وقت بھی صرف اہل خانہ کے ہی لوگ موجود تھے۔

اب یہ بات تو سب ہی قریبی حلقے کہتے ہیں کہ اداکارہ کی موت پُر اسرار ہے۔

  اپنے صحافتی تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ اداکارہ مارئی چنہ کی موت کئی سوالات چھوڑ گئی ہے۔

امید ہے کہ مارئی چنہ کے قریبی حلقے اس پر اسرار موت کی تحقیقات کرانے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔