لسبیلہ میں سماجی تنظیم وانگ کی طرف بین الاقوامی
ادارے برٹش کونسل کے تعاون سے اسکاٹش اسکالرشپ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد لسبیلہ
یونیورسٹی میں کیا گیا ۔
جس میں 300 طالبات میں اسکالرشپ ایوارڈ تقسیم کیے گے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی ، پرو وائس چانسلر جلال فیض بلوچ
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حبیب اللہ برادیہ،وانگ کے ڈائریکٹر خلیل رونجھو نے خطاب کیا۔
مقررین نے
بلوچستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر روز دیا اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں
کو درپیش چیلجیز اور مواقعوں کے موضوعات پر بات کی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف
سے اس طرح کے تعلیم دوست اقدامات پر ان کی تعریف کی اس موقع پر ایک پبلک ڈائیلاگ
کا انعقاد کیا کیا۔
جس میں پینل
کے شرکاء نے مکالمے پڑھے ،تقریب میں وانگ کی طرف سے ضلع لسبیلہ و حب کے بچیس
اسکولوں کے 300 ھونہار و نادر طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کیے گے اور طالبات کو آخر
میں یونیورسٹی کا وزٹ بھی کروایا گیا جہاں یونیورسٹی کے اسٹاف نے انہیں۔ بریفنگ
پیش کی