اردن کی شہزادی سارہ زید کی کراچی آمد، وفاقی وزیر شازیہ مری نے استقبال کیا

عمران عمران

اردن کی شہزادی سارہ زید کی کراچی آمد، وفاقی وزیر شازیہ مری نے استقبال کیا

اردن کی شہزادی سارہ زید کی کراچی آمد، وفاقی وزیر شازیہ مری نے استقبال کیا

اردن کی شہزادی سارہ زید کی  پاکستان کے دورے کیلئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی آمد پر انہیں خوش آمدید کہاگیا ۔

وفاقی وزیر برائےمحکمہ تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے انکا والہانہ استقبال کیا۔

اردن کی شہزادی سارہ زید وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ضلع بدین میں بے نظیر نشومہ پروگرام کے مرکز

کا دورہ کریں گی۔

شہزادی سارہ زید زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت پر کام کرتی ہیں

وہ عالمی خوراک پروگرام کے ساتھ مل کر خواتین، بچیوں،اور نوزائیدہ بچوں کی مخصوص ضروریات، کمزوریوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔