اسلام آباد میں شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ امید کرتے ہی عدالت اس کیس کے بارے میں جلد از جلد
فیصلہ دے گی، دنیا کا ہر شعبہ رک کر رہ گیا ہے اور عمران نیازی کی معاشی بدحالی ،
مہنگائی بے، روزگاری نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ان کا
کہناتھاکہ ہٹلر نازی تھا عمران نیازی ہے،ٓج ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اس کیس
پر جلد سے جلد فیصلہ دے گی اور زندگی کا ہر شعبہ جامد ہوگیا اور آئین کا خاتمہ کر
کے خود کو مسلط کیا نازی نے، یہی کام 3 اپریل کو عمران نیازی نے کیا۔
شہباز شریف
نےکہاکہ عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا، پوری قوم ورطہ حیرت میں ہے، پاکستان کے معاشرے میں ایک
اور زہر گھولا گیا ہے، پارلیمنٹ کے ممبران کو غدار کہہ کر، عمران خان ایبسلوٹلی
فراڈ ہے، آگ لگنے پر ہٹلر نے کمیونسٹ کو ذمہ دار کر قرار دے کر آئین کا خاتمہ کیا،
ہٹلر والا کام عمران نیازی نے تین اپریل کو کیا، عمران نیازی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں ایبسلوٹلی
فراڈ ہے