سفاری پارک میں زپ لائن کی دلچسپ سیر کے کیا کہنے ہیں

عرفان علی عرفان علی

 سفاری پارک میں زپ لائن کی دلچسپ سیر کے کیا کہنے ہیں


 کراچی والوں  کو  سیر و تفریح  اور موج مستی کا ایک نیا موقع میسر آگیا۔

سفاری پارک میں زپ لائن کی دلچسپ سیر کے کیا یہ کہنے ہیں۔

رسی کی مددےچھ سومیٹرتک جھیل عبورکرنےسےسیرکامزہ   دوبالاہوجاتاہے۔ 

لوگ جوق در جوق سفاری پارک کا  رخ کررہے ہیں۔ 


کراچی کےسفاری پارک آنے والے شہریوں کا مزا دوبالا ہوگیا۔


    زپ لائن کے آغاز نے  پارک کی رونق  کو چارچاند لگادیئےہیں۔ 

 یہ تفریح ہے تو شاندار، لیکن    کچھ حفاظتی انتظامات  ضروری ہیں۔


 حفاظتی  کٹ پہننے  کے بعد   مرحلہ آتا ہے 30

فٹ بلندی تک جانے گا۔
جہاں سے تار پر جھولتے  مناظر  کو آنکھوں میں سمیٹے  دوسرے جانب پہنچتے ہیں۔


 میٹر   تک   عبورکرنےکےبعدواپسی کاسفر بھی پرلطف ہوتاہے۔


سیرسپاٹےکےلیےآنےوالےشہری کہتےہیں  کسی اور تفریحی مقام پریہ تفریح میسرنہیں۔


 کچھ لوگ   زپ لائن سے لطف اندوز ہونے کے لئے بار بار سفاری پارک کا رخ کررہے ہیں۔

صبح 11سے رات  9بجےتک  500 روپےمیں شہری زپ لائن کی تفریح سے محظوظ  ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں اس نوعیت کے مزید تفریحی مواقع  میسر آئیں،، تو مقامی افراد ہی نہیں دیگر شہروں  سے آنے والے افراد بھی  ان مقامات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔