کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسو پینتالیس پر ضمنی انتخاب
کے لئے اکتیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔
پی ٹی
آئی کے چار اور ایم کیوایم کے
پانچ امیدواروں کے علاوہ ڈاکٹر
فاروق ستار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع
کرائےہیں۔
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی
انتخاب کا معرکہ۔ 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پی ٹی
آئی کے 4, ایم کیو ایم پاکستان کے5 اور پی ایس پی کے 3 امیدوار ہیں۔
پیپلز پارٹی کے 4, ٹی ایل پی کے
3 اور مسلم لیگ ن کے 2 امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 4
آزاد امیدواروں میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شامل ہیں۔
25
جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔27 جون تک
کاغذات کی جانچ پڑتال ،، اور 30 جون تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی
جاسکے گی۔
5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی
جائے گی۔7 جولائی کوانتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے 27 جولائی کو این اے 245 پر
ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی۔
یہ نشست ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی