کراچی مچھر کالونی میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن میں مبینہ سیلنڈر دھماکہ پوری عمارت لے بیٹھا۔

عمران عمران

کراچی مچھر کالونی میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن میں مبینہ سیلنڈر دھماکہ پوری عمارت لے بیٹھا۔

کراچی مچھر کالونی میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن میں مبینہ سیلنڈر دھماکہ پوری عمارت لے بیٹھا۔

خوفناک دھماکے سے دو منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی۔

واقعہ میں کمسن   بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں خوفناک دھماکے کے ساتھ دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

، دھماکا گراؤنڈ فلور پر دکان میں بنے ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ہوا۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کے گھروں کے درودیوار لرز اٹھے، متاثرہ عمارت میں آگ لگی اور ملبہ دور تک پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

 ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دھماکے کے وقت فلنگ اسٹیشن پر سلینڈر اتارے جارہے تھے

متاثرہ عمارت کی پہلی چھت پری کاسٹ  پر مشتمل جبکہ دوسری سیمنٹ کی کچی چادروں سے بنی تھی۔ ڈی سی کیماڑی کے مطابق  کچی آبادی میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا

واقعہ کے بعد انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب نے بھی دیگر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ واقعے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ کچھ برسوں  سے اس نوعیت کے دھماکوں کی شرح بڑھ گئی ہے،

 انتظامیہ اس حوالے سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔