وفاقی حکومت پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد میں اپیکٹا ایوارڈ 2022کی شاندار تقریب کا اہتمام،،،
تقریب میں 15 ممالک کے وفد شریک، ہر ایک شعبے میں ایک فاتح اور دو میرٹ ایوارڈ شامل تھے۔
مجموعی طور پر 25 شعبوں میں فاتحین کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
اسلام آباد میں اپیکٹا ایوارڈ کی تقریب،،، تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا اپیکٹا ایوارڈ پہلی بار پاکستان میں انعقاد پر مبارک باد دیتاہوں،،،
جو صرف پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔سالانہ ایوارڈ پروگرام کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں مقامی آئی سی ٹی سلوشنز کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔مجموعی طور پر 25 شعبوں میں فاتحین کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
تقریب میں 15 ممالک کے وفد نے شرکت کی ۔جس میں مصنوعات کی نمائش، ججنگ سیشنز، بزنس میچ میکنگ، اسٹارٹ اَپ سیشنز اور ثقافتی شوز سمیت متعدد سرگرمیوں کے بعد اختتام پذیز ہوا۔