بینظیرایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں25000روپے فی خاندان کےحساب سے50 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔وفاقی وزیرشازیہ مری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بینظیرایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں25000روپے فی خاندان کےحساب سے50 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔وفاقی وزیرشازیہ مری

بینظیرایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں25000روپے فی خاندان کےحساب سے50 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔وفاقی وزیرشازیہ مری

 

کراچی وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بینظیرایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں 25000روپے فی خاندان امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور ابھی تک سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ انہوں کہا کہ متاثرین کو امدادی رقم شفاف طریقے سے پہنچائی جائے اوربدعنوان عناصر سے کوئی بھی رعایت نہ بھرتی جائیگی ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ اہم ویڈیو بیان میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر اور چیئرپرسن شازیہ مری نے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین میں 25, 25 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان کیا تھا جس کی زمہ داری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سونپی گئی تھی اورآج تک بینظیرایمرجنسی کیش امداد کے تحت سیلاب متاثرہ20 لاکھ خاندانوں میں 25000روپے فی خاندان امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ کہا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث بہت ہی سنگین حالات کا سامنا کر رہا ہے لوگ بہت پریشان ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ دیگر جو لوگ رہ گئے ہیں ان تک بھی 25 ہزار روپے کی امدادی رقم پہنچادی  جائے گی  اور امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیاہے جبکہ ملوث کرمنل عناصر کو گرفتار بھی کروایا ہے۔ میں خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قائم شدہ کیمپوں کا دورہ کرکے سارے عمل کو مانیٹر کر رہی ہوں اورجہاں بھی امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی کی ثبوتوں کے ساتھ شکایت موصول ہوتی ہیں وہاں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پورا عملہ اور ٹیمیں میدان میں موجود ہیں، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مشکلاتوں اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کےباوجود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں کشتیوں میں سوار ہوکر متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کر رہے ہیں،یہ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہر متاثرہ گھرانےکو وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اعلان کے تحت 25ہزار روپے کی رقم شفاف طریقے سے دی جائیں گی،