کراچی کورنگی فائر اسٹیشن میں فائرنگ سے زخمی ملازم دم توڑ گیا ۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کورنگی فائر اسٹیشن میں فائرنگ سے  زخمی ملازم دم توڑ گیا ۔

کراچی کورنگی فائر اسٹیشن میں فائرنگ سے  زخمی ملازم دم توڑ گیا ۔

دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق فائر مینز کی تعداد تین ہوگئی۔

کراچی کورنگی  فائر اسٹیشن  میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 مسلح ملزمان کی فائرنگ سے  دو ملازمین جاں  بحق  جبکہ تیسرازخمی ہوگیا تھا۔

زخمی فائر مین ارشاد کو کمر میں گولی لگی تھی جو پیٹ سے باہر نکل گئی تھی۔

زخمی فائر مین دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

 پولیس کےمطابق دوران علاج دم توڑجانے والا فائر مین ارشاد لانڈھی  نمبر تین  کا رہائشی تھا۔

 دم توڑ جانے والے فائر مین کا واقعے کے فوری بعد ابتدائی بیان بھی سامنے آیا تھا۔