سعودی عرب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے،
سعودی وزارت خارجہ کے جاری
بیان میں سعودی عرب نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی
سخت مذمت کی ہے۔
سعودی وزرات خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہےکہ سعودی عرب پاکستان کے امن اور استحکام کاخواہش مند ہے اور اس کی ترقی عمل کو نقصان کے خلاف پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا
ہےکہ سعودی عرب ہر قسم انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں
کے ساتھ ہے۔