بچوں کے عالمی دن پرسندھ بھر میں پہلے تھیم بیسڈ چلڈرنز ویک کا آغاز ہوگیا۔
صوبائی سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کہتے ہیں کہ بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
بچوں پر جسمانی تشدد قانونی طور پر جرم ہے۔
والدین شکایت درج نہیں کراتے اس لیے کارروائی ممکن نہیں ہوپاتی۔
بچوں کے عالمی دن پرسندھ بھر میں پہلے چھ وزہ تھیم بیسڈ چلڈرنز ویک کا آغاز ہوگیا۔
افتتاحی تقریب کراچی میں ہوئی ۔
سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کا کہنا تھا کہ والدین اور طلباء جسمانی تشدد کے خلاف رپورٹ ہی درج نہیں کرواتے ایسے میں کارروائی کرنا ممکن نہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ ملاح کا کہنا تھا کہ رواں سال جسمانی تشدد کے 4 کیسسز رپورٹ ہوئے جس پر کارروائی کی گئی،،
آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر حیدر علی کا کہنا تھا کہ ہفتہ اطفال طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا
تقریب میں اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ہفتہ اطفال کا سلسلہ 19 نومبر تک جاری رہے گا ،، جس میں بچوں اور اساتذہ کو آگاہی دی جائے گی