کراچی یونیورسٹی روڈ پر اردو کالج اور حسن اسکوائر کے قریب واٹر بورڈ کی لائن لائن لیک ہونے سے سڑک پانی پانی ہوگئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی  میں یونیورسٹی روڈ پر  واٹر بورڈ کی  اڑتالیس انچ کی لائن دو مقامات سےلیک ہوگئی۔

لائن  کو پہنچنے والے نقصان سے حسن اسکوائر اور  وفاقی اردو کالج کے قریب سڑک پر پانی جمع ہوگیا،،

جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا   کرنا پڑا۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ حکام نے  دونوں مقامات پر  پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا ہے۔

سردیوں میں پانی کے کم استعمال کی وجہ سے لائن پر پریشر زیادہ ہونے سے لائن لیک ہوگئی ہے۔

لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر آج ہی مکمل کرلیا جائے گا۔